ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بینک نے پاکستانیوں کو یوآن میں تجارت کی سہولت دےدی

City42, China, Pakistan, Yuan, Chinees Currency, Pakistan China Trade, Industrial and Commercial Bank of China
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے وزیر تجارت ڈاکٹر   گوہر اعجاز نے خوشخبری دی ہے کہ چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بینک نے یوآن میں تجارت کی اجازت دے دی ہے۔

  گوہر اعجاز نے بتایا کہ آئی سی بی سی پاکستان کے ساتھ یوآن میں ٹرانزیکشنز کی سہولت دے گا۔ اس سہولت سے دو طرفہ تجارت میں فنانسنگ کی ضروریات کو آسانی سے پورا کیا جا سکے گا۔

  گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اس سے ہمارے ایکسپورٹرز کو کرنسی کی تبدیلی میں بھی آسانی مل سکے گی۔

ایکسپورٹرز چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔