محسن نقوی کا دورہ،کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پروجیکٹ کی سروس روڈ مزید چوڑی کرنےکاحکم

2 Nov, 2023 | 01:42 AM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب:  پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی رات گئے بند روڈ پہنچ گئے۔کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ پر2 گھنٹے تک 7کلومیٹر سے زائد پورے روٹ کا معائنہ کیا اور کنٹریکٹرز کو سروس روڈ کی چوڑائی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈیک  کے لئے بنائے جانے والے سریے کے جال پر کھڑے ہو کرسائٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سگیاں، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں گاڑی سے اتر کر منصوبے کے کاموں کا معائنہ کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے سٹرک کے اطراف تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ سروس لین کو مزید کشادہ کیا جائے ۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے نیسپاک۔ ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر کو سروس لین کو کشادہ کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نےکوریڈور کے دونوں پیکیج پر  جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے ایک بار پھر  اس منصوبے پر کام کی سست رفتار پر پر عدم اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ  کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کا انتظام بھی بہتر بنایا جائے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ بند روڈ ایکسس پراجیکٹ کی 5تکمیل سے لاہور کا ٹریفک سرکل مکمل ہوجائے گا۔
 کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوااور دونوں پیکیج کے کنٹریکٹرز نے پیش رفت اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیرکیا جارہاہے۔کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکے اطراف میں بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر،سی ٹی او،چیف انجینئر ایل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

مزیدخبریں