ایم پی سکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں روپے اضافہ

2 Nov, 2023 | 12:32 AM

اپم کی سکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں روپے اضافہ

سٹی42: وفاقی حکومت نے ایم پی اسکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔ایم پی ون تا تھری کی تنخواہوں ومراعات میں تقریبا ڈھائی لاکھ روپے تک ماہانہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم کی جانب سے ایم پی اسکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایم پی ون کی بنیادی تنخواہ و مراعات میں2لاکھ 49 ہزار580 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایم پی ٹو کی بنیادی تنخواہ و مراعات میں ایک لاکھ15ہزار 100روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایم پی تھری کی بنیادی تنخواہ و مراعات میں66 ہزار255 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سےہوگا۔

ایم پی ون کی بنیادی تنخواہ 4لاکھ33ہزار950سےبڑھاکر6 لاکھ29ہزار230روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ایم پی ون کیلئے ہاوس رینٹ الاونس ایک لاکھ ایک ہزارسے بڑھاکرایک لاکھ46ہزار450 روپے کر دیا گیا ہے۔
ایم پی ون کیلئے یوٹیلٹی الاونس19ہزار650 سےبڑھاکر 28ہزار500روپےکردیا گیا ہے۔

ایم پی ٹو کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ81 ہزار500 سےبڑھا کر2 لاکھ63ہزار180روپے مقرر  کر دی گئی ہے۔

ایم پی ٹوکا ہاوس رینٹ الاونس66ہزارروپےسےبڑھاکر 95ہزار700روپےکردیا گیا ہے۔

ایم پی تھری کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ27ہزارسےبڑھا کر ایک لاکھ84ہزار230روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں