شاہ رخ خان کراچی میں، ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

2 Nov, 2022 | 10:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار جو کہ آج کل کنگ خان کے نام سے بھی کافی مشہور ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو دیکھ کر صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے کیونکہ ویڈیو شہر قائد میں بنائی گئی جس میں شاہ رخ خان کو دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی شاہ رخ خان جنہیں اکثر غیر رسمی طور پر ایس آر کےنام سے پُکارا جاتا ہے، ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں،اکثر میڈیا میں انہیں "بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراما فلم سے لے کر ہنگامہ خیز جیسے انداز میں 60 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔

 مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انہوں نے تیس نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر اعزاز جیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوخوب وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں بالی ووڈ اداکار کا ہمشکل جس کا نام صفیان جو کہ ایک ٹک ٹاکر ہے اور سوشل میڈیا پر اس کو شاہ رخ خان کے نام سے جانا جاتا ہے، صفیان کے چہرے کی مماثلت نے اس کو سوشل میڈیا پر سٹار بنا دیا، صفیان نے کہا میں انڈین اداکار شاہ رخ خان کی کاپی کرتا ہوں اورسوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتا ہوں۔

نوجوان کا مزید کہناتھا کہ یویٹوب پر میرے چینل کا نام ہے 86786 ہے اور سنیپ ویڈیوز بھی بناتا ہوں،لوگ ان کو پسند کرتے ہیں، اچھے اچھے کمنٹ بھی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں