ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

Pak cricket team, t20 world semi final
کیپشن: Pak cricket team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی، بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنالی، مگر ان حالات میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے خاصی محنت کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اپنا اگلا میچ کل جنوبی افریقا سے سڈنی میں کھیلے گا اور اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور بھارت کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔گروپ کے آخری میچز اتوار کو ہوں گے جس میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز، بھارت کی ٹیم زمبابوے اور پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش سے مقابلہ کرے گی۔

اگر ٹیموں کی اسٹرینتھ کو دیکھا جائے تو بھارت اور جنوبی افریقا کے کیلئے آخری میچز آسان ہیں اور اگر کوئی غیر متوقع نتیجہ نہ ہوا تو انڈیا کے 8 اور جنوبی افریقا کے 7 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

  پاکستان بنگلا دیش سے جیت بھی گیا تو اگلے راؤنڈ تک نہیں پہنچ پائے گا کیونکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہی رہے گی۔ پاکستان کے لئےضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقا کو آخری میچ میں اپ سیٹ شکست ہو مگر اس سے پہلے سب سے ضروری یہ ہے کہ پاکستان اپنے دونوں میچز بھی جیتے۔

پاکستان کیلئے ایک صورتحال یہ بھی نکل سکتی ہے کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ واش آؤٹ ہوجائے ایسی صورتحال میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے مگر اس کے لئے پاکستان کا دونوں میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

 اگر پاکستان دونوں میچ جیت جاتا ہے تو اس کی فتوحات تین اور پھر نیدرلینڈ جنوبی افریقا کا میچ واش آؤٹ ہوتا ہے تو اس کی دو فتوحات اور دو واش آؤٹ ہوں گے، یوں پاکستان سیمی فائنل میں آجائے گا۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer