رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہے تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔ اگر عمران خان ہائیکورٹ کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو اسلام آباد آنے دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کواسلام آباد کے داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جب عمران خان عدالت کو اس لانگ مارچ میں پر امن رہنے کا یقین دلائیں گے تب ہی انہیں اسلام آباد آنے دیا جائے گا۔
ایک سوال کہ کیا نواز شریف کے منع کرنے کے باوجود حکومت مذاکرات کرے گی؟ کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہے تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔
دوسرا سوال کہ کیا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں، عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔