ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسی گھروں میں بھی محفوظ نہیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

ڈیفنس،فیز ون، ڈکیتی ، فائرنگ ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور میں جرائم کا گراف دن بدن آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگا،پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔ ڈیفنس فیز ون کے علاقہ میں گھر میں ڈکیتی کے لیے گھسنے والے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 42 سالہ شخص کو قتل کردیا۔

لاہور پولیس کی ڈیوٹی صرف سیاسی وفاداریاں نبھانے تک محدود ہوکررہ گئی،شہر میں دندناتے ڈاکوؤں نے اودھم مچا دیا، ڈیفنس فیز ون کے علاقہ میں تین ڈاکوؤں کی حساس ادارے کے سابق افسر کے گھر واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولیاں مار کرشہری کی جان لے لی۔
ڈاکوؤں نے دوران واردات گھر کے مالک کو باندھنے کی کوشش کی تو اس دوران والد کا شور سن کر 42 سالہ علی رضا بالائی منزل سے نیچے آیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معمول کی کارروائی مکمل کرکےمقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔