(جنید ریاض) ایجوکیشن اتھارٹیز کی غیر ذمہ داری،سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ عرصہ دراز سے پینشنز کے حصول کے لئےخوارہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےبھی سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ کے پینشنزکیسزمنظوری کے لئےمحکمہ خزانہ کونہیں بھجوائے، جس کے باعث اساتذہ کو پینشن جاری نہ ہوسکی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملےکا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سخت وارننگ لیٹر جاری کردیا ہے۔
کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل ان کی دستاویزات مکمل کی جائیں، احکامات پر عمل نہ کرنے والی اتھارٹیز کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔