عمران خان کا فیورٹ کون؟ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق دو ٹوک بیان

2 Nov, 2022 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہو، ارشد شریف کو میں نے کہا تھا کہ باہر جاؤ کم ازکم ادھر کوئی تمہاری آواز بند نہیں کرسکے گا۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو لانگ مارچ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے شہید صحافی ارشد شریف کے بارے بات کرتے کہا اگر کوئی کمیشن تحقیقات کے لئے بلائے گا تو میں جاؤں گا، اور لوگ بھی ہیں جن میں شیریں مزاری اور مراد سعید سے وہ کافی ٹچ تھا، جب مجھے پتہ چلا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے تو میں  نے اس کو کہا تھا کہ باہر جاؤ مگر وہ جانا نہیں چاہتا تھا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے ارشد شریف ادھر کوئی تمہاری آواز تو بند نہیں کرسکے گا، یہاں اس کی زندگی تنگ کردی تھی، سوال کیا گیا اگر یہ لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوا تو کیا لائحہ عمل ہوگا؟ عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کامیاب نہیں ہوگا، یہ ختم نہیں ہوگا، ان کا ارادہ ہے کہ میں اسلام آباد آنے سے رک جاؤں گا؟

میرا پورا پلان بنا ہوا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہم نے جانا اسلام آباد ہے اور اس کے بعد کیا کرنا ہے فی الحال میں کسی کو نہیں بتا سکتا، لیکن رہیں کے آئین اور قانون کے تحت، چوروں نے الیکشن کے سوا اور کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے بات کرتے کہا کہ وہ میرٹ پر ہونی چاہیے، نواز شریف اور آصف زرداری کو نہیں کرنی چاہیے، وہ دونوں قوم کے مجرم ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہو، صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے فیصل واڈا کے بیان پر عمران خان سےپوچھا گیا کہ ان سے آپ کی آخری بار کب بات ہوئی؟ تو جواب میں کہا کہ میں اس کا نام لینا نہیں چاہتا۔

مزیدخبریں