ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے دی

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے دی
کیپشن: ICC T20 World Cup, India vs Bangladesh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

 ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بارش نے بنگلادیش کی مشکلات بڑھادیں اور بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرا دیا۔

  بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر