ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسانوں کوبڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت،کسان،ریلیف،یوریا کھاد،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد خریدنے کا فیصلہ ، تھرو سمری سرکلویشن چار ارب پچاسی کروڑ روپے میں ایک لاکھ میٹرک ٹن خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
پنجاب حکومت نے کسانوں کو کھاد پر ہنگامی بنیادوں پر سبسڈی دینے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی اجازت تھرو سمری سرکلویشن لی گئی ہے ۔ وزرا کو دو دن وقت دے کر حکومت نے جلد ا زجلد سمری کو منظور سمجھا اور ایک لاکھ میٹرک ٹن خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔

محکمہ زراعت پنجاب نے وزرا کے نام سمری بھیج کر یوریا کھاد کے لیے چار اعشاریہ آٹھ ارب روپے کے اجرا منظوری لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی کے احکامات پر وزرا کو سمری بھیج کر دو دن کا وقت دیا گیا تھا، پنجاب حکومت سبسڈی پر یوریا کھاد کسانوں کو دے گی اور منظورہ شدہ یہ رقم وفاق کو دے کر سبسڈی پر کھاد حاصل کرے گی۔