(حسن خالد) شاد باغ پولیس نے خاتون ٹیچر کو ہراساں اور زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
شادباغ کے علاقہ میں ملزم عاقب نے رشتہ سے انکار پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی ،ملزم خاتون ٹیچر کے سکول پہنچ گیا اور زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم عاقب کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
ملزم کی خاتون سکول ٹیچر کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش
2 Nov, 2022 | 05:55 PM