(ویب ڈیسک) سونا کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے ہوگیا،ایک تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کا بھاؤ بڑھنے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 550 روپے پر پہنچ گئی ،10 گرام سونا 386 روپے اضافے سے 1 لاکھ 29 ہزار 930 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1590 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر اضافے سے 1655 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔