بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بارش، پاکستان کا اگر مگر شروع

2 Nov, 2022 | 03:58 PM

ویب ڈیسک:ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک بار پھر چانس بننا شروع ہو گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔ جس کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

اگر بنگلہ دیش جیت گیا اور بھارت ہار گیا تو پھر پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے چانس بڑھ جائیں گے۔رن ریٹ کے حساب سے بنگلہ دیش کا بھارت پر برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش نے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 70 رنز بنا لیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 51 رنز بنا لیے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے اور ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 2 وکٹیں لیں۔

مزیدخبریں