( سٹی42) سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ، مدعی مقدمہ کا وکیل، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میں ملزمہ ثمینہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو وقوعہ کے حوالے سے آگاہ کیا، پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کیا، تھانہ بھی پہنچیں اور کسی بھی طرح جرم میں ملوث نہیں تھیں، لہذا ثمینہ شاہ کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
مدعی کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے ملزمہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو جرم ہونے پر پولیس کو آگاہ کرنیکا حکم دیتا ہے۔ ملزمہ جائے وقوعہ پر موجود تھیں لیکن پولیس کو آگاہ کرنے والی پہلی فرد نہیں تھیں۔ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے مقتولہ کو ان کی مرضی کے بغیر گھر پر رکھا گیا۔
عدالت نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔