(رضوان نقوی ) شہر کے مشہور ٹیلر " ڈینڈی ڈیزائنز" ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے" ڈینڈی ڈیزائنز "کےمالک کوسیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے15نومبرتک کی ڈیڈلائن دیدی۔
ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس نےگلبرگ میں واقع شہر کے مشہور ٹیلر و فیشن ڈیزائنر " ڈینڈی ڈیزائنز"کے مالک کونوٹس جاری کردیاہے،سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانےکی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق " ڈینڈی ڈیزائنز" تاحال سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے " ڈینڈی ڈیزائنز" کے مالک اسامہ شاہد رشید چوہدری کی شاہ جمال میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس جاری کیاہے، ایف بی آر نے 15 نومبر تک رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں جبراً ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کا عندیہ دیاہے۔