ویب ڈیسک:اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان کے بھائی کا کہنا ہے کہ علیزا پر تشدد کی جاری تصاویر کے علاوہ بھی ان کے پاس اور بھی بہت کچھ موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران علیزا سلطان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ابتدائی بیان پر فیروز خان کی جانب سے ہمارے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ہم پر گھٹیا الزامات لگائے گئے تھے، انہوں نے علیزا کے لیے ذہنی طور پر بیمار ہونے کے الزامات عائد کیے، کیوں کہ فیروز علیزا کے بچوں کا باپ ہے اس لیے ہم انتظار کررہے تھے ، انسان جب کسی تعلق میں ہوتا ہے وہ سمجھوتہ کررہا ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
علیزا کے بھائی کے مطابق ہم نے علیزا پر تشدد کی جو تصاویر کورٹ میں پیش کیں وہ صرف چند ہیں، اس کے علاوہ بھی ہمارے پاس بہت کچھ ہے لیکن ہم نہیں چاہیں گے ایسی چیزیں سامنے آئیں، یہ تصاویر بھی کورٹ میں پیش کی گئی تھیں جو پبلک ہوگئیں۔
View this post on Instagram
علیزا کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ان تصاویر پر فیروز کی جانب سے عدالت میں کوئی بیان نہیں دیا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ آنکھ پر الرجی بھی ہوجاتی ہے لیکن اگر الرجی ہو تو سوجن نہیں آتی ، اگر فیروز چاہے تو ان تصاویر کا فارنزک بھی کرواسکتے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب میڈیا گفتگو کے دوران فیروز کے وکیل کا کہنا تھا کہ جو بھی دستاویز علیزا سلطان نے کورٹ میں پیش کیں وہ دستخط شدہ نہیں ڈرافٹڈ تھیں۔ واضح رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزا نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔