ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلی تھیلے سےباہر آرہی ہے، وفاقی وزیر جاوید لطیف

Mian Javed Latif
کیپشن: Mian Javed Latif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے عمران خان کی شکل میں باہر آ رہی ہے، یہ ریاست سے کھیل رہا ہے اور اداروں کے خلاف زہر گھول رہا ہے۔

لاہور میں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ایسا فسادی کھڑا ہوگیا جس نے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کیا عمران نیازی کو کھلا کھیل کھیلنے کی اجازت دی جاتی رہے گی، بچے بچیوں کو خونی مارچ میں لایا جارہا ہے، معلوم ہے جو عمران خان نے اسلام آباد کے ارد گرد پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم اس دن سرپرائز دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست آئین کی پاسداری کرنے والوں سے بات چیت کرتی ہے، جتھوں کے لیے فیس سیونگ نہیں دیں گے، اگر آج اس جتھے سے بات کرلی گئی تو آئندہ کے لیے بھی یہ راستہ کھل جائے گا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ کہاں سے فنڈنگ ہو رہی ہے، ثبوت کے ساتھ بڑی چوری میں تمہیں پکڑنے جارہے ہیں، ریاست بلیک میل ہو کر مذاکرات نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بیک چینل سے عمران خان سے نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ کریں گے، اس نےملک کے لیے کوئی موقع نہیں جانے دیا جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں صدارتی نظام کی کوشش کی، کہتا ہے مارشل لاء لگ جائے اس کو کیا فرق پڑے گا۔