ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ نےایک اورقیمتی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

لانگ مارچ نےایک اورقیمتی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل ڈمپر نے گوجرانوالہ بائی پاس پر دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر ماری جس سے ایک نوجوان موقع پر ہی دم ٹوڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

 تاحال جاں بحق اور زخمی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپر پر لگی پینا فلیکس پھاڑ دی اور ڈنڈے برسائے۔ ساتھ ساتھ ہی شہریوں نے پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی اور لانگ مارچ نامنظور کے نعرے لگائے۔ خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے اس لانگ مارچ کے دوران یہ چوتھی ہلاکت ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر