ویب ڈیسک:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حصولِ انصاف کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کا اہم جُزو قرار دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گزشتہ روز لانگ مارچ سے پُرجوش عوامی قافلوں کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حصولِ انصاف ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم ترین جُزو ہے۔
حصولِ انصاف، جو ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم ترین جُزو ہے کیلئے کل گوجرانوالہ بھر سے نکلنے والے بڑے اور پرجوش عوامی قافلوں کے چند مناظر! pic.twitter.com/jdIK37e3l0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 2, 2022
عمران خان کے مطابق حصول انصاف کی جدوجہد کے لیے گزشتہ روز گوجرانوالہ کی عوام نے بڑی تعداد میں لانگ مارچ میں شرکت کرکے پرجوش رسپانس دیا۔