نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر

2 Nov, 2022 | 12:26 PM

ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں   نیدرلینڈز  نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.2 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا دیں، زمبابوے نے 117 رنز اسکور کیے، 118 رنز کا ہدف   نیدرلینڈز نے  5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اس کے علاوہ شان ولیمز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ٹو کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہے  جب کہ اسی میدان پر دوسرے اہم میچ میں بنگلادیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بنگلادیش اگر آج بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

مزیدخبریں