شاہ رخ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو منفردتحفہ

2 Nov, 2022 | 11:05 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے 57 ویں سالگرہ پر مداحوں کو اپنی نئی فلم کی جھلک تحفے میں دے دی۔

بالی ووڈ کےخان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر کو کچھ ہی منٹس میں ان کے اکاؤنٹس پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

مزیدخبریں