ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022
سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔
اسد عمر کے ٹوئٹ کے مطابق 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ گزشتہ جمعے لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا۔