ویب ڈیسک:کراچی میں شادی کے صرف چار ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہو گئی۔
متاثرہ شخص کاظم کی جانب سے اپنی بیوی کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ سے چار ماہ قبل شادی کی تھی، شادی پر فاطمہ کے باپ نےحق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیے، دیگر شادیوں کے انکشاف پر ملزمہ والدین کے ہمراہ فرار ہو گئی۔درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ گھر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ڈکیتی کے الزام میں بھی گرفتار ہو چکی ہے اور ضمانت پر ہے، ملزمہ پر پہلے شوہر کے ماموں کو ساتھیوں کے ہمراہ لوٹنےکا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف پہلے شوہر نے تھانا فیروز آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔