ٹی ٹوئنٹی میں سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، نسیم شاہ

2 Nov, 2022 | 08:53 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، سارے خواب پورے نہیں ہوتے۔

نسیم شاہ نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی میں شکست کا دکھ سب کو ہے، جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا، ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔نسیم شاہ نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو بولنگ اچھی کرنا ہوگی، یہاں پر بولرز کو سپورٹ ملتی ہے، لیکن اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر ہے، جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیاء کپ میں تھی، وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

مزیدخبریں