ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آگیا

PTI Long March
کیپشن: PTI Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور حالی روڈ پر گزشتہ جمعہ کو ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

حسن بلوچ کو فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مرکزی اسٹیج کے قریب بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔تحریک انصاف کا مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں گوندلانوالہ چوک میں مرکزی اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا۔تحریک انصاف کے رہنما واقعہ سے لاعلم ہیں اور کارکن بھی بدستور شور شرابے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ دو دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوارن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی لانگ مارچ میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔

واضح ہے کہ خاتون رپورٹر  صدف عمران خان کے انٹرویو کے لئے کنٹینر پرجانے کی کوشش کررہی تھیں کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئیں، حادثہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا۔