ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛قومی ٹیم کو بڑادھچکالگ گیا

2 Nov, 2022 | 08:20 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے  باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے ،میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے۔

مزیدخبریں