بابر اعظم اور رضوان نے نئے ریکارڈ قائم کردیے؛ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

2 Nov, 2021 | 09:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان اور نمبیا میں ٹی 20 ورلڈ کا مقابلہ جاری ہے، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے،قومی کرکٹ ٹیم  کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےایک اوررکارڈاپنےنام کردیا, بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ 50 رنزبنانےوالےکپتان بن گئے۔بابراعظم نےصرف 27 اننگزمیں 14 ففٹیزاسکورکی ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 45 اننگزمیں 13 ففٹیزکےساتھ دوسرےنمبرپرہیں۔بابر اعظم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیلتے ہوئے 3 ففٹی سکور کئے۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نصف سنچری سکور کی ۔ بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔

علاوہ ازیں بابر اعظم اورمحمد رضوان  نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  پانچویں بار 100 زنر کی پارٹنر شپ قائم کی،محمد رضوان رواں سال ٹی 20 میں نو سو سے زائد رنز بنائے اور وہ دنیائے کرکٹ کےپہلے بیسٹمین بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں