ویب سائٹ سے قرآن پاک کا تحریف شدہ ترجمہ کیوں نہیں ہٹایا؟ڈی جی ایف آئی اے طلب

2 Nov, 2021 | 08:37 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:  ویب سائٹ پرقرآن پاک کا تحریف شدہ ترجمہ شائع کرنے کا معاملہ،لاہورہائیکورٹ نےڈی جی ایف آئی اے کو 5  نومبر کوطلب کرلیا۔
 جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت میں متعلقہ افسران پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کا کوئی متعلقہ افسر  عدالت  پیش نہ ہوا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے 5 مارچ 2019  کو اپنے فیصلے میں قران پاک اور مذہب کے بارے میں غیر مصدقہ مواد ہٹانے کا حکم دیاتھا۔

عدالت نے ویب سائٹ ، سوشل میڈیا سمیت دیگر پورٹل سے غیر مصدقہ مواد ہٹانے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے باوجود غیر تصدیق شدہ مواد نہیں ہٹا یا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے کے مطابق قران پاک اور مذہبی کتب کے متعلق غیر تصدیق شدہ مواد ہٹانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں