(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کے لئےسوشل میڈیا کی مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہیں، ملازمین، طلبہ، کاروباری افراد کے علاوہ گھروں میں خواتین بھی اپنے رشتہ داروں سے بات کرنے کے لئے واٹس ایپ، فیس بک، زوم پر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں، واٹس ایپ پر بات کرتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے خاتون کو مصیبت میں ڈال دیا۔
شوہر سے بات کرتے خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور واٹس ایپ پر کال کے دوران گالیاں دینے لگی، مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز (3300 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 سالہ خاتون پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے شوہر سے واٹس ایپ پر نہ صرف جھگڑا کیا تھا بلکہ شوہر کو مغلظات بھرے میسجز بھی کیے تھے جس پر 45 سالہ شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
سماعت کے دوران شوہر نے عدالت میں گالیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو ایک غلط کام کے لیے استعمال کیا۔