ویب ڈیسک: واپس چین بھیجا جائے ۔۔۔۔۔چین کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا احتجاج کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔
طلبا کا مطالبہ تھا کہ پاکستان اور چین میں کورونا کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد انھیں واپس چینی یونیورسٹیوں میں جا کر تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔ کورونا وبا کے آغاز پر جب چین میں موجود پاکستانی طلبا نے اپنی حکومت سے وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا تو اس وقت حکومت کی جانب سے فوری طور پر طلبا کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ نہ ہوسکے۔
پاکستان اپنے چین کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی وجہ سے مشکل وقت میں اسے تنہا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا۔ تاہم چین میں کورونا کی پہلی لہر میں قدرے کمی کے بعد میڈیا پر طلبا اور ان کے والدین نے واپسی کے لئے مہم چلائی، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستان طلبا وطن واپس آئے تھے کیونکہ ان کے اہل خانہ پریشان تھے۔ تاہم سفری پابندیوں کے باعث ابھی تک وہ وہ طلبا واپس چین نہیں جا سکے۔