ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہنیوں نے نمیبیا کا بھی شکار کرلیا؛ 45 رنز سےفتح یاب

Pakistan vs Namibia match
کیپشن: Pakistan vs Namibia
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور  نمیبیا کے مابین ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کا مقابلہ شاہنیوں نے جیت لیا،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ،جواب میں نمیبیا  کی ٹیم مقررہ اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 پر ڈھیرہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیخ زید سٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستان  جیت کر نمیبیا کو شکست سے دوچار کردیا جبکہ سیمی فائنل کے لئے بھی اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح ‏دی۔ قومی ٹیم نے وننگ کمبینیشن برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ایونٹ میں یہ پہلا موقع تھا جس میں ‏قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار کھیل  کا مظاہرہ کرتے اپنی ففٹی مکمل کی اور 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رضوان نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے  79 رنز  بنا کر ناقابل شکست رہے، حفیظ 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فخر 5 رنز بنا سکے۔

جواب میں نمیبیا  کی ٹیم مقررہ اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 پر ڈھیرہوگئی۔میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےایک اوررکارڈاپنےنام کیا، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ 50 رنزبنانےوالےکپتان بن گئے۔ بابراعظم نےصرف 27 اننگزمیں 14 ففٹیزاسکورکی ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 45 اننگزمیں 13 ففٹیزکےساتھ دوسرےنمبرپرہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer