ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون کار حادثے کی صورت میں ازخود امدادی ٹیموں کو مطلع کردے گا

Apple Phone latest feature
کیپشن: iPhone latest feature
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کارحادثے کی شکل میں موبائل آٹومیٹک طریقے سے امدادی ٹیموں اور پولیس کو مطلع کرے گا، ایپل اگلے سال آئی فون متعارف کرائے گا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل اگلے سال آئی فون اور آئی واچ میں ایسا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے بعدکار حادثے کی شکل میں ڈرائیورکا آئی فون از خود پولیس ، ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کو کال کردے گا اور انہیں حادثے کی شدت ، لوکیشن  اور ممکنہ متاثرہ افراد سے بھی آگاہ کرےگا۔ آئی فون میں لگی ''ایکسلرومیٹر چپ'' رفتار میں تیزی اور کشش ثقل میں ردوبدل ریکارڈ کرے گی جس کے باعث اسے ممکنہ حادثے کا پتہ چل سکے گا۔

ایپل اس ٹیکنالوجی پر گذشتہ سال سے تجربات میں مصروف ہے ۔آئی واچ سیریز فور میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق اس  ایجاد سے بروقت طبی امدادملنےسے بے شمار انسانی جانیں بچائی جاسکیں گی۔ اسی طرح ''آئی آپریٹنگ سسٹم فائیو'' IOS5 میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو ہیلتھ ایپ کے ذریعے آپ کوبتادے گا کہ آپ کا چلنے کا انداز درست نہیں اور غیرمتواز ن ہونے کےباعث آپ اگلے کچھ ماہ یا ہفتوں میں سیڑھیوں سے گر کر چوٹ لگوا بیٹھیں گے یہی نہیں آپ کو فون آپ کو اس سے بچاؤ کے لئے ورزش بھی تجویز کردے گا ۔ اسی طرح ایپل واچ 6سیریز خون میں آکسیجن کی سطح ماپ سکے گی جبکہ ڈپریشن کی نشاندہی بھی کرسکے گی۔
یادرہے آئی فون کے علاوہ صرف  گوگل پکسل کے اینڈ رائڈ موبائل میں حادثے کی نشاندہی کی صلاحیت ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer