وزیر آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا جاری

2 Nov, 2021 | 06:17 PM

ویب ڈیسک: وزیر آباد میں مذہبی تنظیم  کا دھرنا شہر کے گراؤنڈ میں جاری، دریائے چناب کا پل بھی نہیں کھل سکا۔
علاقے میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے اور دریائے چناب کے پل کو بھی ابھی تک عام ٹریفک کے لیے نہیں کھولا گیا جس سے جی ٹی روڈ کے ذریعے راولپنڈی اور لاہور کا رابطہ بھی منقطع ہے۔ دریائے چناب  کے پل پر رینجرز اہلکار  تعینات ہیں جبکہ شہر میں بھی پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں معمولات زندگی  بحال ہو رہے ہیں۔ ان اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بحال کر دی گئی۔

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نےمذکورہ تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صوبہ بھر سے ایک ہزار کے قریب ٹی ایل پی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا، یہ تمام کارکنان تین ایم پی او کے تحت نظربند کئے گئے تھے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کارکنوں اور رہنماؤں پرقتل، دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں ان کو عدالتی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا۔  

مزیدخبریں