ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب پنشن نہیں ملے گی

2 Nov, 2021 | 06:05 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی رامے)سرکاری ملازمین کی پنشن حکومت پربوجھ بننے لگی ۔پنجاب حکومت اب پنشن فری نوکریاں دے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن اصلاحات پر مزید ورکنگ شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جہاں دیگر مالیاتی پالیسیوں بارے جائزہ لیا گیا ،وہیں پنشن ریفارمز کے حوالے سے بھی بحث ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ریگولر پوسٹوں پر پنشن فری بھرتیوں کی تجویز دی ہے۔ پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی، اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو صرف تنخواہ اور الاؤنسز ہی دئیے جائیں گے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن پالیسی تبدیل ہوگی، جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔

دوسری جانب پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22 اہداف پر مشتمل ہوگا پنجاب حکومت نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام اہداف مرتب کر لیے صوبے بھر سے غربت اور بھوک کا خاتمہ، محفوظ خوراک اور غذائیت کی بہتری اور متوازن زراعت پنجاب حکومت کا اولین ہدف پنجاب میں صحت مند زندگی، بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور تعلیم کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

صنفی فرق کا خاتمہ، خواتین اور لڑکیوں کو تمام شعبہ جات میں مناسب نمائندگی دی جائے گی، پانی اور سیوریج کی یکساں سہولیات، توانائی کے بحران کا خاتمہ، معاشی استحکام اور روزگار کی فراہمی بھی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگا، صنعتوں کا فروغ، رسدو ترسیل کے ذرائع کے بہتری اور دوسرے ممالک کے ساتھ مساوی بنیادوں پر تجارتی پالیسی کو فروغ دیا جائے گا ۔

علاوہ ازیں ماحولیاتی تبدیلیوں، اس کے اثرات، دریائوں اور سمندر کے پانی کو محفوظ بنانا بھی حکومت نے ترجیحات میں شامل کر لیا ماحولیاتی نظام کے توازن، جنگلات کے فروغ، اور میدانی علاقوں میں ماحول دوست اقدامات کیے جائیں گے، پرامن معاشرہ، انصاف کی فراہمی اور احتساب سب کیلئے کے نعرے پر عملی طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں