بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی امریندر سنگھ نے کانگریس سے استعفی کیوں دیا؟

2 Nov, 2021 | 05:15 PM

ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس سے استعفی دے کر اپنی پارٹی قائم کرلی۔ 

امریندر سنگھ کی نئی جماعت کا نام پنجاب لوک کانگریس رکھا گیاہے۔انہوں نےحال ہی میں  انڈین نیشنل کانگریس کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو سے اختلافات کے بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نئی پارٹی بنانے کے اعلان کے  ردعمل میں پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھ جندر سنگھ رندھاوا نےکہا ہے کہ حکومت کیپٹن امریندر سنگھ کی خاص دوست عروسہ عالم کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات کی تحقیقات کرے گی.

 انھوں نے بتایا کہ وہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے ʼبی بی جی (عروسہ) کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات کی تحقیق کرنے کے لیے کہیں گے۔ رندھاوا نے مزید کہا کہ وہ ڈی جی پی سے امریندرسنگھ کی وزارت اعلیٰ کے زمانے میں پاکستان سے آنے والے ڈرونز کی رپورٹس کی تحقیقات کرنے کو بھی کہیں گے۔

 بھارتی ریاست پنجاب میں داخلی سطح پر اس تنازعے میں مرکزی کردار پاکستانی خاتون صحافی عروسہ عالم کو بنایا جارہا ہے جنہوں نے کئی سال پہلے اعلانیہ یہ اعتراف کیا تھا،میں ایک خوش قسمت خاتون ہو کہ کیپٹن(ر) امریندر سنگھ نے پوری دنیا میں اپنے ساتھ دوستی کیلئے میرا انتخاب کیا ہے، ہماری یہ دوستی ایک مخصوص مدت کیلئے نہیں ہے۔

انہوں نے یہ فیصلہ کیپٹن امریندر سنگھ پر الزامات کے بعد کیا ،اس طرح بھارتی ریاست پنجاب کے داخلی سیاسی تنازعے میں پاکستانی صحافی پر الزامات لگانے کیلئے آئی ایس آئی کو بھی اپنے بے بنیاد پروپیگنڈے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ بعض دیگر غیر ملکی ذرائع ابلاغ بھی اس صورتحال کو اپنے اپنے انداز میں نمایاں کررہے ہیں۔

مزیدخبریں