امریکی صدرموسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس کے دوران سو گئے, ویڈیو وائرل

2 Nov, 2021 | 04:35 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  امریکی صدر جو بائیڈن موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران سو گئے۔

گلاسگو میں جاری کوپ 26 کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران امریکی صدر  جو بائیڈن نے چپکے سے سونے کی کوشش کی، لیکن کم بخت کیمرے کی آنکھ نے امریکی صدر کو بھی نہ بخشا اور ان کی بند آنکھوں کی ویڈیو اپنی کھلی آنکھ میں محفوظ کر لی۔

امریکی صدر کی عالمی کانفرنس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  اس موقع پر امریکی صدر کو سُبکی سے بچانے کیلئے ان کے ایک معاون نےقریب آ کر انہیں کچھ کہا،  جو بائیڈن نےکچھ دیر کیلئے آنکھیں کھولیں، لیکن پھر بھی نیند سے جان نہ چھڑا سکے۔

مزیدخبریں