ویب ڈیسک: انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو صرف پاکستان ہرا سکتا ہےلیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک کنڈیشن بھی بتائی ہے۔
سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف پاکستان یا افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ باآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔انہوں نے لکھا کہ ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے اگر میچ شارجہ میں استعمال شدہ وکٹ پر کھیلا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا جب کہ پاکستان اب تک سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہا ہے۔