تعویز کے بہانے بلاکر جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی

2 Nov, 2021 | 03:12 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: معاشرے میں جعلی پیروں ، جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے، جنہوں نے کئی لوگوں خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیاں برباد کردی ہیں۔ایسے ہی لاہور کے علاقے غازی آباد میں جعلی پیر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

جعلی پیر خواتین کو گھر بسانے کے غلط اور ناجائز طریقے بتاتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اس خاتون میں جنات کا سایہ ہے۔ ایسے جھوٹے پیروں کی وجہ سے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے پیر وفقیر کے پاس جانے سے اجتناب کرتے ہیں۔ غازی آباد کی رہائشی شازیہ نامی خاتون گھریلو ناچاقی پر جعلی پیر سے تعویز لینے گئی تھی۔ جہاں پیر عارف بابا نے ایک ہفتے بعد دوبارہ بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

دوسری جانب پولیس نے عارف بابا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا شروع کردی ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں