ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں مذہبی جماعت کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ،کانسٹیبل عدنان احسان کو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیاتھا،کارکنوں نے پولیس اہلکار کی نعش بھروکی نزد ڈیرہ گجراں کھیتوں میں پھینک دی۔
مذہبی جماعت کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل عدنان احسان کو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا اور پولیس اہلکار کی نعش بھروکی نزد ڈیرہ گجراں کھیتوں میں پھینک دی تھی جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل عدنان احسان وزیر آباد میں ٹی ایل پی کے دھرنے پرڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا جس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا۔
سی پی او گوجرانوالہ سید حمادعابد کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کا مقدمہ تھانہ صدر وزیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے اور ایس ایس پی انویسٹی سید علی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے ہاتھوں شہید ہونے والے کنسٹیبل عدنان احسان کو اسلام۔ pic.twitter.com/bXizHxMjRR
— CPO Gujranwala (@CPOGujranwala) November 2, 2021