وزیراعلیٰ نے نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

2 Nov, 2021 | 01:38 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: صوبائی محتسب آفس کے لیے گاڑیاں خریدی جائیں گی، نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے منظوری دے دی گئی۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ خزانہ نے پہلے مرحلے میں صوبائی محتسب آفس کے لئے پانچ گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی محتسب آفس کیلئے باقی چھ گاڑیاں دوسرے مرحلے میں خریدی جائیں گی جبکہ صوبائی محتسب کے لیے لگژری فارچونر گاڑی خریدی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کی کمیٹی نے خریداری کیلئے منظوری دے دی ہے، وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے صوبائی محتسب آفس کے لئے گیارہ گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے رکھی ہے۔ کنسلٹنٹس صوبائی محتسب کی پرانی گاڑیاں بھی تبدیل کی جائیں گی۔

دوسری جانب صوبائی وزراء کیلئے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ ونگ نے ہونڈائی گروپ سے گاڑیاں لینے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے۔ 29 کروڑ 14 لاکھ روپے کی گاڑیاں لیز پر لینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔


 

مزیدخبریں