ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر بچوں کو جب فائزرویکسین لگائی گئی تو کیا نتیجہ نکلا؟

Pfizer Vaccine test on Minors
کیپشن: Pfizer Vaccine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا اور متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی بچوں کو فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

حکومتی میڈیا آفس کے مطابق پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگانے کا فیصلہ 3100 بچوں پر ویکسین کی جانچ کرنے کے بعد کیا گیا۔ جائزے کے مطابق فائزر کی کورونا ویکسین 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے 90.7 فیصد مؤثر ثابت ہوئی جبکہ کسی بچے میں اس کے سنگین سائیڈ ایفیکٹس نہیں دیکھے گئے۔

فائزر آئندہ برس کے آغاز سے بحرین کو بچوں کیلئے ویکسین کی فراہمی شروع کر دے گی۔ اس سے قبل 29 اکتوبر کو امریکا، جبکہ یکم نومبر کو متحدہ عرب امارات نے بچوں کو فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer