ویب ڈیسک: یار یہ رنز کیسے اگلتا ہے۔۔۔۔۔۔بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم اپنے پاکستانی ساتھی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جب پریکٹس کے دوران باجماعت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھی تو بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم پاکستانی بیٹر آصف علی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے۔ وہ کافی دیر تک بیٹ کو الٹ پلٹ کردیکھتے رہے ۔
Mushfiqur Rahim checking Asif bat.
— Thakur (@hassam_sajjad) November 1, 2021
“Bat maina khud banaye hain.” pic.twitter.com/70eMhP2eJm
بعد ازاں ایک صحافی نے آصف علی سے کہا کہ اب تو آپ کے بیٹ کی ڈیمانڈ ہے، یہ سیالکوٹ سے بنوایا ہے یا باہر سے منگوایاہے۔ آصف علی نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے خود بنایاہے۔
— Thakur (@hassam_sajjad) November 1, 2021
یادرہے پاکستانی بیٹر آصف علی نے ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سےحریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی ہے۔ جارح مزاح بلے باز نے دو فتح گر اننگز کھیل کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیئے، آصٖف علی نے2 میچز میں اب تک صرف 19 گیندوں کا سامنا کیا اور اس بلے سے 7 چھکے جڑ چکے ہیں۔