ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

2 Nov, 2021 | 12:48 PM

Arslan Sheikh

اویس کیانی: وفاقی حکومت کی درخوست پر نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ پر مکمل ہوئی۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیتوں سے متعلق تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین پرہوگااور بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پرمستقل بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔ ‎ 200 ‎یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔ اضافے کی منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہو جائے گی۔

3 سو یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 13 روپے 83 پیسے، 4 سو  تا 5 سو یونٹ کے استعمال کرنے پر قیمت 21 روپے 33 پیسے اور 7 سو یونٹ کے استعمال پر بجلی کی قیمت 24 روپے 33 پیسے فی یونٹ ہو گی۔   

مزیدخبریں