شاہدرہ ہسپتال کی پارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ،خاتون گرفتار

2 Nov, 2021 | 09:21 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے شاہدرہ ہسپتال کی پارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحویل میں لی گئی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے،فائرنگ کا واقعہ ملزمان کے درمیان رقم کے تنازع پیش آیا۔

 رات گئے شاہدرہ ہسپتال کی پارکنگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ ہسپتال پہنچ گئی،فائرنگ ایل زیڈ ایف 1254 نمبر گاڑی میں سوار ملزمان کی جانب سے کی گئی،گاڑی میں خاتون سمیت تین افراد سوار تھے،فائرنگ کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحویل میں لی گئی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے،پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ملزمان کے درمیان رقم کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

 دوسری جانب گلدشت ٹاؤن سے 11 جواریے گرفتار کرلیےگئے، پولیس نے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی، پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، فاروق، جاوید، آصف، امجد، سلیمان ، اقبال اور دیگر شامل ہیں، چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد اشتیاق نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو تاش پر جوا کھیلتے ہوۓ موقع سے گرفتار کیا گیا، قما،بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قمار بازوں، گداگروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں