ویب ڈیسک: امریکہ کی عمررسیدہ ترین ماڈل اور 'مس امریکہ' جو کیرل ڈینیسن کیلیفورنیا میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 97 برس تھی۔
کیرل نے جنگ عظیم دوئم کے دوران 'مس امریکہ' کا ٹائیٹل جیتا تھا۔ انہوں نے سٹیج پر روائتی تیراکی کا لباس پہننے سے انکار کردیا تھا۔ مس امریکہ تنظیم نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایریزونا کے شہر فلورنس میں پیدا ہونے والی جو کیرل نے 'مس ٹیکساس' کا ٹائیٹل جیتنے کے بعد 1942 میں 18 سال کی عمر میں 'مس امریکہ' کا مقابلہ اپنے نام کیا۔
جو کیرل نے ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا۔