(عابد چوہدری) شالیمار انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد کے تنازعے پر چچا کو قتل کرنیوالا بھتیجاعاصم جاوید گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کے مطابق شالیمار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازعے پر 50سالہ سگے چچا صغیر عرف بھٹوکو قتل کرنیوالا بھتیجاعاصم جاوید گرفتار کر لیا ۔ ملزم عاصم جاوید نے چند ماہ قبل اپنے تایا زاد بھائیوں عامر اور عمیر کے ہمراہ اپنے سگے چچا پر فائرنگ کردی تھی جبکہ تینوں ملزمان سگے چچا صغیر عرف بھٹو کوقتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔مقتول صغیر عرف بھٹو بے اولاد تھا اور ملزمان نے جائیداد ہتھیانے کے لیے چچا کے قتل کا منصوبہ بنایا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم عامر پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ اشتہاری ملزم عمیرکی گرفتاری کے لیے ریڈز جاری ہیں۔
دوسری طرف الرحمان کے مطابق ملزم ڈکیتی،راہزنی اور اقدام قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن اور اے ایس پی رائے ونڈ رضا تنویر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو پکڑنے کےلئے ریڈ کیا جس دوران ملزم نے گرفتاری کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دوران فائرنگ ملزم شمشیر عرف شمی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن کے مطابق شمشیر عرف شمی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر 25 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ اسکے دو ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔