ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے 38ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا

پی آئی اے نے 38ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) پی آئی اے نے ماہ اکتوبر میں 38ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا، برخاست کیے گئے ملازمین میں جعلی ڈگری کے حامل 5افسران بھی شامل۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اکتوبر کے مہینے میں 38 ملازمین کے خلاف ایکشن لے لیا، پی آئی اے کے شبعہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کاروائی کی فہرست جاری کر دی۔ پی آئی اے حکام نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل  05 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا، بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیر حاضر 06 ملازمین، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے والے ایک ملازم کو برطرف کر دیا گیا ہے، بدعنوانی اور غبن میں ملوث پانچ ملازمین، اسمگلنگ میں ملوث ایک ملازم، سرکاری دستاویزات کی چوری اور ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر پانچ ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

 پی آئی اے نے احکامات کے مطابق کام نہ کرنے پر تین ملازمین کی تنزلی کر دی ہے اور پی آئی اے نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے پانچ ملازمین کی تنخواہ میں کمی کر دی ہے۔ سات ملازمین کو تادیبی خطوط جاری کئے گئے ہیں اور دس ملازمین ضابطے کی کاروائی کے بعد بے قصور پائے گئے ہیں۔

پی آئی اے نے اچھی کارکردگی کے حامل 11ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کیں جبکہ 05 ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دئیے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے، تمام کاروائیاں قانون اور ضابطے کی قواعد پورے کرکے کی گئیں، پی آئی اے میں بغیر کسی دباو کے سزا جزا کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer