( راؤ دلشاد حسین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہر کی 41 شاہراہوں پر 82 فیصد تک اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے دعوی، دس شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس کو سو فیصد روشن کردیا گیا جبکہ 31 شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس تاحال توجہ کی منتظر، چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے اسٹریت پراگریس رپورٹ کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کو ارسال کردی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 41 شاہراہوں 5 ہزار 36 پوائنٹس میں سے 4 ہزار 152 اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ شہر کی 41 شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس سے متعلق رپورٹ کمشنر لاہور کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شہر کی 41 مرکزی شاہراہوں پر 82 فیصد اسٹریٹ لائٹس آپریشنل کردی گئیں، شہر کی مرکزی شاہراہوں کے 884 پوائنٹس تاحال آپریشنل نہ ہوسکے۔ شہر کی شاہراہوں پر ایک ہزار 933 نئی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی گئی مال روڈ، سندر داس روڈ، ریس کورس روڈ، لارنس روڈ، میکلورڈ روڈ، نورجہاں روڈ، محمود قصوری روڑ، مسلم ٹاؤن فلائی اوور، علامہ اقبال، کچہری روڈ، شادمان مین بلیوارڈ،منی مارکیٹ گلبرگ اور شاہ جمال روڈ پر 100 فیصد لائٹس آپریشنل کردی گئیں۔
جیل روڑ 99 فیصد، شالیمار لنک روڈ 98 فیصد، ایم ایم عالم روڈ 98 فیصد ،کریم بلاک رور 97 فیصد، بہاولپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور لوئر مال پر 95 فیصد لائٹس فنکشنل کی گئیں۔کوئینز روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر 94 فیصد جبکہ سرکلر روڈ پر 93 فیصد لائٹس آپریشنل ہوسکیں اللہ ہو چوک تا شوکت خانم 91 فیصد جبکہ ایمپریس روڈ پر 87 فیصد آپریشنل کردی گئیں۔ مین آوٹ فال رور اور عاشق حسین 85 فیصد جبکہ ایجرٹن رور پر 82 فیصد لائٹس آپریشنل کردی گئیں۔ جناح ہسپتال تا وحدت روڈ 82 فیصد جبکہ فیروزپور روڈ تا جناح ہسپتال کنال رور پر 81 فیصد روشن ہوسکیں۔
ڈیوس روڈ اور رائے ونڈ روڈ 75 فیصد لائٹس آپریشنل ہوسکیں۔ موہنی روڈ اور کلمہ چوک فلائی اوور پر 72 فیصد، حجاز ہسپتال تا حفیظ سینٹر تک 67 فیصد، کنال روڈ دھرم پورہ تا ہربنس پورہ 64 فیصد، ایل او ایس روڈ پر 58 فیصد جبکہ سمسانی روڑ پر 54 فیصد، جی ٹی روڈ پر 51 فیصد اور پیکو روڈ پر 50 فیصد جبکہ مولانا شوکت علی روڈ پر 34 فیصد اسٹریٹ لائٹس آپریشنل ہوسکیں۔
چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کا کہنا کہ شہر کو مکمل روشن کرنے کا ٹاسک اگلے مہینے پورا ہوجائے گا۔ 82 فیصد شہر کو روشن کر دیا گیا ہے، روزانہ رات کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔