فردوس مارکیٹ انڈر پاس:حکومت نے یوٹرن لے لیا

2 Nov, 2020 | 03:43 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : پنجاب حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا ۔

 
پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے نام پر بھی  اپنا فیصلہ واپس لے لیا، انڈرپاس کانام عبدالستار ایدھی سے تبدیل کرکے حضرت لعل شہباز قلندر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئی ڈیپ نے بورڈ کی ڈیزائننگ اور رنگوں کے امتزاج پر کام شروع کردیا ۔


پنجاب حکومت نے چند روز قبل فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا نام عبدالستار ایدھی رکھا تھا ۔ پنجاب حکومت نے انڈر پاس کا نیا نام حضرت لعل شہباز قلندر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انڈر پاس سے عبدالستار ایدھی کا بورڈ اُتار لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ڈیپ نے نئے نام کا بورڈ ڈیزائن کرنا شروع کردیا ہے ۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا بورڈ سرخ اورسفیدرنگ کےامتزاج سے بنانےکی تجویزہے ۔ انڈرپاس کی دیواروں پر صوفی بزرگ کے اقوال کو تحریر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ انڈر پاس کی دیواروں پر حضرت لعل شہباز قلندر کے دربار کا عکس بھی بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

یاد رہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بیوٹی فکیشن آف لاہور منصوبے کے تحت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کا خیال آہی گیا، کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی منظوری کے بعد 20 کروڑ کی لاگت سے 46 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیوٹی فکیشن آف لاہور پروجیکٹ کے تحت 46 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے 20 کروڑ کی سکیموں کو مکمل کرنے کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو سونپ دیا۔چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر نے 20 کروڑ لاگت سے شہر کی 46 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز طلب کرلیے۔


ٹینڈرز نیلامی کے لئے 5، 10، 18اور 21 نومبر کو اوپن ٹینڈرنگ ہوگی۔ 5 نومبر کو 5 کروڑ کی مد میں اڈا چھبیل واہگہ،جمشید ٹاون ،مہر فیاض کالونی فتح گڑھ ،گلبہار کالونی کے ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ جی او آر فائیو ، بڑیاں والا چوک قبرستان ،چٹھہ پارک اوربیدیاں روڈکے ٹینڈرز اوپن ہو گے۔

مزیدخبریں